Thursday, 26 December 2024, 04:13:00 pm
 
شام،باغی فورسزنے دمشق میں کرفیونافذ کردیا
December 09, 2024

شام میں باغی فورسزنے دمشق میں کرفیو نافذکردیا ہے۔

یہ اقدام صدر بشار الاسد کی چوبیس سالہ حکمرانی کے خاتمے کے بعد حزب اختلاف کے جنگجوئوں نے دارالحکومت اور کچھ اہم شہروں پر قبضے کے بعد اٹھایا ہے۔

معزول شامی صدر اب ماسکو میں ہیں اور انہیں سیاسی پناہ دے دی گئی ہے۔ اس کی تصدیق روس کے بعض ذرائع ابلاغ نے کی ہے۔

ادھر اسرائیل نے شام کے زیرکنٹرول گولان کی پہاڑیوں کے علاقوں پر قبضہ کرتے ہوئے اسے بفر زون قرار دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اسرائیل کے زیر قبضہ سٹریٹجک علاقے کے قریب پانچ شامی دیہات میں رہنے والے شہریوں کو گھروں میں رہنے کاانتباہ جاری کیا ہے۔

ادھر وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے شام بھر میں داعش کے 75اہداف کو نشانہ بنایاہے۔