Wednesday, 12 March 2025, 04:16:37 pm
 
اسرائیل کے وزیرتوانائی کا غزہ کو بجلی کی ترسیل فوری طورپربند کرنے کا حکم
March 10, 2025

اسرائیل کے وزیرتوانائی Eli-Cohen نے غزہ کو بجلی کی ترسیل فوری طورپربند کرنے کا حکم دیاہے جس سے رمضان کے مقدس مہینے میں جاری امداد کی قلت کے ساتھ ساتھ پانی صاف کرنے کے پلانٹس بندہونے کاخطرہ ہے۔

یہ اعلان اسرائیل کی جانب سے بیس لاکھ سے زائدآبادی کوکھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی منقطع کرنے اورجنگ بندی کے معاہدے سے دستبرداری کے ایک ہفتے بعد سامنے آیاہے۔اسرائیل کی مسلسل بمباری سے تقریباً پچاس ہزارفلسطینی شہید ہوچکے ہیں اورغزہ کابڑاحصہ ملبے کاڈھیربن چکاہے۔