Friday, 27 December 2024, 08:40:29 am
 
امریکی صدر نے غزہ جنگ بارے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی سوچ کو غلطی قرار دیدیا
April 10, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں جنگ کے بارے میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی سوچ کو ایک غلطی قرار دیا ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چھ سے آٹھ ہفتے کیلئے غزہ میں خوراک اورادویات کی مکمل فراہمی اور اس حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔جوبائیڈن نے کہا کہ یہ بات باعث تشویش ہے کہ ایک امداد ی تنظیم کی گاڑیوں پر شاہراہ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ادھر آسٹریلوی وزیر خارجہ Penny Wong نے ایک تقریر میں عندیہ دیا کہ ان کا ملک امن کی جانب پیشرفت کیلئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اس مسئلے کے دو ریاستی حل کی راہ ہموار کرنے کے لئے اب فلسطینی ریاست کے قیام کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔