Friday, 18 April 2025, 01:07:39 pm
 
ملک بھر میں منشیات کے خاتمے کیلئے حکومتی اداروں کی موثر کارروائیاں جاری
April 10, 2025

ملک بھر میں منشیات کے خاتمے کیلئے حکومتی اداروں کی موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ مہینے کے دوران ملک بھر میں 46 کیسز درج ہوئے جبکہ 57 منشیات فروش گرفتار کئے گئے ۔

اسی طرح گزشتہ مہینے کے دوران ملک بھر سے 262.07 کلو ہیروئن جبکہ 522.91 کلو ہشیش ضبط کی گئی،72.82 کلو میتھ، 619.6 کلو افیون جبکہ 44.49 کلو دیگر منشیات بھی ضبط کرلی گئی ہے ۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔