Monday, 20 May 2024, 11:50:33 pm
پاکستان اور کوریا کے ترقیاتی تعاون کے معاہدے پر دستخط
May 10, 2024

پاکستان اور جنوبی کوریا نے اضافہ شدہ ترقیاتی تعاون 2026-2024ء کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

وزارت اقتصادی امور کے جوائنٹ سیکرٹری ساجد منظور اسدی اور کوریا کے درآمدی برآمدی بینک سے تعلق رکھنے والے اقتصادی ترقی میں تعاون کے فنڈ کے ملکی پروگرام مشن کے نمائندے BONHYUN KOO نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں اس سمجھوتے پر دستخط کئے۔

اس کے علاوہ جامشورو میں بچوں کے ایک ہسپتال کی تعمیر کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے گئے جس پر چھ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔