Tuesday, 21 May 2024, 02:01:57 am
جعلی خبروں اورسوشل میڈیاکاغلط استعمال روکنے کیلئے عالمی سطح پراقدامات کی ضرورت ہے،عطاتارڑ
May 10, 2024

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے جعلی خبروں کے پھیلائو اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میںکہا کہ حکومت آزادی صحافت اور اظہارِ رائے کی اہمیت تسلیم کرتی ہے اور صحافیوں کے حقوق کیلئے پرُعزم ہے۔

بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد نے ایسے دوروں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان سے عوام کے روابط اوردونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔