Saturday, 21 December 2024, 04:56:06 pm
 
صدر دو روزہ دورے پر آج اشک آباد روانہ ہوں گے
October 10, 2024

صدر آصف علی زرداری آج اشک آباد میں شروع ہونے والے ادوار اور تہذیب کی بنیاد پر امن اور ترقی کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی فورم میں شرکت کے لئے ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔

 

بین الاقوامی فورم عظیم ترک مفکر ،شاعر اور فلسفیMagtymguly Faragi کے تین سوویں یوم پیدائش کے موقع پر ہورہا ہے۔

فورم میں صدر زرداری خطے کی ترقی اور اتحاد کے لئے امن کی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کریں گے توقع ہے کہ فورم کے موقع پر ترکمانستان کی قیادت سے ان کی دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔