ذہنی صحت کا آج عالمی دن منایاجارہاہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس سال دن کا موضوع ہے '' وقت کا تقاضا ہے کہ کام کرنے کے مقامات پر دماغی صحت کو ترجیح دی جائے ''۔
یہ دن منانے کا مقصد دماغی صحت اور کام کے درمیان تعلق کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے۔
صدرآصف علی زرداری نے ذہنی صحت کی قومی ہیلپ لائن 1166 کاآغاز کیا ہے جو قابل رسائی امداد کی فراہمی کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں کہاکہ پاکستان کو ضروری ذہنی خدمات فراہم کرنے والا ملک ہونے پر فخر ہے جس کے تحت بنیادی صحت عامہ اور معاشرے کی سطح پر دماغی امراض کی خدمات
فراہم کی جارہی ہیں۔
آصف علی زرداری نے معاشرے کے ہرفرد کو بے چینی اور ذہنی تنائو سے بچنے کے لئے صحت مندانہ طرز زندگی اپنانے اورجسمانی سرگرمیوں میں مصروف رہنے کی ترغیب دی۔