Friday, 03 January 2025, 12:55:55 am
 
آرمی چیف کا دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے عزم کااعادہ
November 10, 2024

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پرہونے والے خودکش دھماکے میں شہیدہونے والوں کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ میں بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر، ( نشان امتیاز ملٹری ) وزیر داخلہ محسن نقوی، بلوچستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ صوبائی وزراء اور عسکری و سویلین حکام

کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور افسوسناک واقعے کے زخمیوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے قوم کے عزم کا اعادہ کیا۔

بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ اس مشن کو پورے قومی اور اجتماعی عزم کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی اور سول اداروں کی کوششوں کے ساتھ ساتھ تمام ہموطنوں کی مستقل حمایت کی ضرورت ہے۔