Thursday, 02 January 2025, 11:56:11 pm
 
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
November 10, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردی کے گھنائونے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عوام اور حکومت سے تعزیت کی ہے اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔