Friday, 27 December 2024, 12:07:23 am
 
شمالی غزہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں مزید تین فلسطینی شہید
December 10, 2024

شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے کے دوران مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ متاثرین اپنے نواحی علاقوں میں خوراک کی تلاش میں گھر سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں ڈرون سے نشانہ بنایاگیا۔

غزہ پر گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک اسرائیل کی جاری جارحیت کے نتیجے میںچوالیس ہزار سات سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔