Wednesday, 12 March 2025, 11:01:08 am
 
جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنالیا
March 11, 2025

دہشت گردوں نے آج بلوچستان میں درہ بولا ن کے علاقےDHADARٍْمیں جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ٹرین کو سرنگ میں روک کر خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔

سکیورٹی فورسز نے سڑک سے تھوڑا دور ہونے کے باوجود پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے خاتمے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دہشت گرد بیرون ملک بھی اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں ہیں تاہم دہشت گردوں کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔