Wednesday, 12 March 2025, 10:55:27 am
 
نائب وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلیوں میں کمی لانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ
March 11, 2025

نائب وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی لچکدار اور پائیدار مالی سہولیات تک رسائی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئےاجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں انہوں نے موسمیاتی بہتری اور موسمیاتی تبدیلیوں میں کمی لانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی مالی سہولت کے حصول کیلئے مسلسل کوششوں پر زور دیا۔

دوسری جانب انہوں نے نجکاری کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک سمیت نجکاری کے جاری اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سب سے زیادہ قابل عمل طریقوں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم نے روز ویلٹ ہوٹل کی جلد از جلد نجکاری پر زور دیا۔