Sunday, 06 October 2024, 11:16:43 am
 
امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ترین دفاعی نظام کی فروخت کی منظوری دیدی
April 11, 2024

امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو دس کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے جدید ترین دفاعی اور اطلاعاتی نظام کی فروخت کی منظوری دیدی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے مواصلاتی و معاونتی سازوسامان اور لاجسٹک سے متعلق سازوسامان خریدنے کی درخواست کی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ سعودی عرب کے سکیورٹی استحکام کیلئے ہے۔بیان کے مطابق مجوزہ دفاعی نظام موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے میں سعودی عرب کے دفاعی نظام کو مزید بہتر بنائے گا۔