بلوچستان میں ضلع حب کے نزدیک شاہ نورانی کے مقام پر ایک ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم چودہ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہ نورانی بلوچستان میں ٹرک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایوان وزیراعلیٰ کے میڈیا کے نمائندے کے مطابق سید مراد علی شاہ نے زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر کراچی میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی بھی ہدایت کی ہے۔