Thursday, 26 December 2024, 10:03:03 pm
 
صدر، وزیراعظم نے قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا
May 11, 2024

صدر آصف علی زرداری نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے فائنل سمیت پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

صدر مملکت نے قومی کھیل کی ترقی اور فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر قومی ہاکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آج اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے جاپان کے خلاف فائنل میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد پاکستان قومی کھیل کے اس اہم ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں بالخصوص قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔