بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت کے ساتھ انٹرنیٹ کی فراہمی کا راہداری معاہدہ ختم کر دیا ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیلی مواصلات کی وزارت کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ معاشی فوائد نہ ہونے کے باعث ختم کیاگیاہے۔
بھارت کے ساتھ معاہدے کا مقصد شمال مشرقی خطے کے دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل رابطوں میں اضافہ کرنا تھا۔
اس معاہدے کی ابتدائی طور پر منظوری شیخ حسینہ کی انتظامیہ نے دی تھی جن کی حکومت کو رواں سال پانچ اگست کو بڑے پیمانے پر عوامی انقلاب کی وجہ سے ختم کیا گیا تھا۔
بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے اس فیصلے کو حکومت کے ان کئی اقداما ت کا حصہ سمجھا جارہا ہے جو وہ بھارت کے مفادات کے خلاف کر رہی ہے کیونکہ ا س سے بھارت کے شمال مشرقی صوبوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی کی رفتارسست ہو جائے گی۔