ڈربن میں تین میچوں کی سیریزکے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو گیارہ رنز سے ہرادیا۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں نووکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوراسی رنزکاہدف دیا۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوبہتررنزبناسکی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرامیچ جمعہ کوسینچورین میں کھیلاجائے گا۔