Wednesday, 05 February 2025, 11:58:07 am
 
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حکومت کے معاشی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات
January 12, 2025

حکومت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے اقتصادی ترقی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔2024ء میں مسابقتی کمیشن نے انتیس ارب ساٹھ کروڑ روپے مالیت کی غیرملکی سرمایہ کاری کی منظوری دی ۔

سرمایہ کاری میں بینکاری ، توانائی اور دوا سازی جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

معروف کمپنی آرام کو ایشیاء نے گو پیٹرولیم کے چالیس فیصد حصص حاصل کئے ہیں جو ملکی اقتصادی استعدادکار میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔

نیدرلینڈ اور مصر کی ایک کمپنی پاکستان کے مائیکروفنانس بینک میں سرمایہ کاری کررہی ہے توقع ہے کہ اس سے مالیاتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ایک اطالوی کمپنی نے فاطمہ رائس مل کے پچاس فیصد حصص میں سرمایہ کاری کی ہے جس سے زرعی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی ایک نئی مثال قائم ہوئی ہے ۔

سوئٹزرلینڈ کی ایک مشہور کمپنی نے ٹوٹل پارکو کے پچاس فیصد حصص خرید کر توانائی کے شعبے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

ایک نجی سعودی کمپنی نے پاکستان میں شیل کے ستتر فیصد حصص خرید کر پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کیاہے ۔