Wednesday, 05 February 2025, 03:59:47 pm
 
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں،9خوارج جہنم واصل
January 12, 2025

فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں نو خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دو سالی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران فوجی دستوں نے کامیابی سے خوارج کے ٹھکانے کا پتا لگاتے ہوئے چھ خوارج کو جہنم رسید کر دیا جبکہ دو خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دوسری کارروائی ایشم میں کی گئی شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے تین خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ دو خوارج زخمی ہوئے۔

خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا یہ خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔