Friday, 08 November 2024, 06:45:32 am
 
سرکاری اسکیم کے تحت 9 ہزار 844 سے زائد پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے
May 12, 2024

سرکاری اسکیم کے تحت اب تک 9 ہزار 844 سے زائد پاکستانی عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مدینہ المنورہ پہنچ چکے ہیں۔

اتوار کے روز اسلام آباد اور کراچی سے تین، تین، لاہور سے چار اور ملتان اور سیالکوٹ سے ایک ایک پرواز چلائی گئی جن کے ذریعے 3254 عازمین حج کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا۔