ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپیئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔
پاکستان چیمپیئنز کے 199رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کی ٹیم 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور اسے 20 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔