پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دو بڑی جماعتوں نے آئینی ترمیم کے لئے تجاویز کا مسودہ جمع کرایا ہے۔
انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی مفاد میں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کو آئینی ترمیم کے بارے میں تجاویز کے لئے دو دن کا وقت دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بارے میں مثبت تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم سیاسی نہیں پارلیمنٹ کی بالادستی کا معاملہ ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے اعادہ کیا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کسی مخصوص فرد کے فائدے کے لئے نہیں بلکہ ان کا مقصد پاکستان کے آ ئین میں بامقصد اصلاحات لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے پاکستان مسلم لیگ نون ترمیم کی حمایت کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کر رہی ہے۔