جنوبی کوریا کے آرمی چیف جنرل PARK AN SU کو گزشتہ منگل کو صدر YOON SUK YEOL کی جانب سے اعلان کردہ ناکام مارشل لا میں ملوث ہونے پر معطل کردیاگیا ہے ۔
ان کے اور دیگر فوجی کمانڈرز کے خلاف بغاوت کے اعلان میں ملوث ہونے کے حوالے سے تفتیش ہورہی ہے جس کے تحت سیاسی سرگرمیوں اور میڈیا پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
ادھر ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے جنوبی کوریا کے پولیس چیف CHO اوروزیر انصاف کے محاسبے کے حق میں ووٹنگ کے فوراً بعد آج انھیں بھی معطل کردیاگیا ہے ۔
ملک میںصدر YOON SUK YEOL کی جانب سے ناکام مارشل لاء کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔