وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فیفا عالمی کپ 2034 کی میزبانی کے حقوق حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی عالمی کھیلوں میں سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کاشانداراعتراف اور وژن 2030کے اس کے عزم کا اظہارہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ایک شاندارکھیل کے منتظر ہیں۔