Wednesday, 15 January 2025, 02:10:25 pm
 
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
January 13, 2025

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہوگئی ہے جبکہ بیسیوں افراد لاپتہ ہیں ۔

کیلی فورنیا میں ماہرین موسمیات نے انتہائی تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے جس سے اس ہفتے لاس اینجلس کے گرد آگ مزید بھڑک سکتی ہے ۔

ادھر فائر فائٹرز ریاست کے تین مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہے ہیں۔