Monday, 02 December 2024, 08:04:19 pm
 
غزہ میں غذائی قلت کے شکار آٹھ ہزار سے زائد بچوں کا علاج کیا جاچکا ہے:عالمی ادارہ صحت
June 13, 2024

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ پراسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ کی پٹی میں شدید غذائی قلت کا شکار پانچ سال سے کم عمر کے آٹھ ہزار سے زائد بچوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان میں سے اٹھائیس بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ غزہ کی آبادی کا ایک بڑا حصہ شدید بھوک اور قحط کا سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاصحت مراکز پر حملوں ، نقل و حمل پر پابندی اور صحت کی خدمات کے حصول کی راہ میں رکاوٹ کے باعث مغربی کنارے میں بھی صحت بحران بڑھ رہاہے۔