Thursday, 31 October 2024, 01:07:14 am
 
پاکستان اورامریکہ کا انسداد دہشتگردی اورمنشیات کی روک تھام کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
July 13, 2024

پاکستان اور امریکہ نے انسداد دہشت گردی ، منشیات کی روک تھام اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزیرداخلہ محسن نقوی اورپاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا۔

ملاقات میں اکتوبر میں قانون نافذ کرنے کے مشترکہ مذاکرات پر بھی اتفاق کیاگیا ۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کاربڑھانے میں امریکہ کا تعاون بے حد اہم ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور نیویارک پولیس کے درمیان تعاون بڑھانے پربھی تبادلہ خیال ہوا ہے اور اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کا ایک وفد جلد نیویارک کا دورہ کرے گا۔