Saturday, 09 November 2024, 10:44:52 pm
 
حکومت شعبہ توانائی کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے پرعزم
October 13, 2024

وزیرتوانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے کی مالی مشکلات کم کرنے اوراس کی ترقی کویقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔

انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل قریب میں صارفین کو    بجلی کے نرخوں میں آٹھ سے دس فیصد تک کاریلیف ملنے کی توقع ہے ۔

سردار اویس لغاری نے کہاکہ حکومت توانائی کے شعبے کو درپیش مالی مسائل کے حل کیلئے پوری تندہی سے کام کررہی ہے جس میں آمدن اور شرح نمو میں اضافے اور ٹیکس کے نظام کو بہتربنانے پر  توجہ دی جارہی ہے ۔۔

انہوں نے اس بات پر زوردیاکہ حکومت بجلی چوری میں ملوث افسران کے خلاف عدم برداشت کی  پالیسی اختیار کرے گی۔