Saturday, 21 December 2024, 04:58:02 pm
 
وزیراعظم،صدر مملکت کا چین کے سابق نائب وزیراعظم کی وفات پراظہار افسوس
October 13, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق چیئرمین اور سابق نائب وزیراعظم WU BANGGUO کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر کہاکہ WU BANGGUO سی پی سی کے ایک عظیم رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے جنہوں نے پاک چین دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنے میں اہم کرداراداکیا ۔

صدر آصف علی زرداری نے چین کے سابق نائب وزیراعظم WU BANGGUO کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر نے ایک پیغام میں کہا کہ آنجہانی رہنما پاکستان کے ایک مخلص دوست تھے۔

انہوں نے کہا کہ WU BANGGUOنے چین پاکستان تعلقات مستحکم کرنے میں قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔