Saturday, 09 November 2024, 10:36:46 pm
 
ستائیس فلسطینی میڈیکل طلباء پاکستان کیلئے روانہ
October 13, 2024

غزہ سے فلسطین کے ستائیس میڈیکل طلبہ کا پہلا بیچ آج پاکستان روانہ ہو گا۔

قاہرہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے حکام اور الخدمت فائونڈیشن کے نمائندوں نے فلسطینی طلبہ کو قاہرہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے لاہور روانگی میں سہولت فراہم کی۔

یہ بیچ غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک سو بانوے فلسطینی میڈیکل طلبہ کا حصہ ہیں جو پاکستان میں مختلف طبی اداروں میں اپنی تعلیم جاری رکھیں گے

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر مکمل مالی امداد کے پروگرام کے تحت ان طلبہ کو پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کیلئے سہولت فراہم کی جائے گی۔