Friday, 27 December 2024, 02:38:04 am
 
عاقب جاوید پاکستان مینز کرکٹ ریڈ بال ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر
December 13, 2024

ریڈ بال کے ہیڈ کوچ Jason Gillespie کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے عاقب جاوید کو پاکستان مینز کرکٹ ریڈ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقر ر کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق سائوتھ افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ان کی پہلی ذمہ داری ہوگی۔

پہلا ٹیسٹ سنچورین کے سپر سپورٹ پارک میں چھبیس سے تیس دسمبر تک شیڈول ہے۔دوسرا ٹیسٹ کیپ ٹائون کے نیو لینڈ کرکٹ گرائونڈ میں تین سے سات جنوری کے درمیان کھیلا جائے گا۔