Thursday, 26 December 2024, 04:58:35 pm
 
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا شام میں سیاسی اقتدار کی پرامن منتقلی پر زور
December 13, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے شام میں سیاسی اقتدار کی پرامن انداز میں منتقلی پر زور دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ نے شام میں اتحاد اور تعمیرنو کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انتونیو گوتریز نے کہا کہ یہ عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ پرامن اور جامع انداز میں اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنائے۔