Friday, 14 March 2025, 07:30:45 pm
 
حکومت نے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے 28اہم منصوبوں کی منظوری دیدی
March 14, 2025

حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی زیر معاونت اربوں ڈالر کی مجموعی مالیت کے 28اہم منصوبوں کی منظوری دیدی ہے ۔

حکومت نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سمیت 23ممالک کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی آرامکو ریفائنری، دیامر بھاشا ڈیم اور ریکوڈک کان کنی منصوبوں سمیت کئی اہم منصوبے خصوصی طور پر خلیجی ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جانے پر غورکیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ ایس آئی ایف سی کے تحت کارپوریٹ فارمنگ، ٹیکنالوجی زونز،کلاوڈ انفراسٹرکچر، سیمی کنڈکٹر ڈیزائننگ، اور اسمارٹ ڈیوائسز کی تیاری کے منصوبے بھی سرمایہ کاری کے لیے پیش کئے جائیں گے۔

ایس آئی ایف سی کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے ایکویٹی سرمایہ فراہم کرنے کے لیے ''پاکستان سوورن ویلتھ فنڈ''متعارف کروانے پر مشاورت جاری ہے ۔