وزیراعظم شہبازشریف نے ہولی کے پرمسرت موقع پر پاکستان میں ہندو برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ تہوار جو بہار کی آمد کا اعلان اور محبت اور اچھائی کی فتح کی علامت ہے، ایک متحرک توانائی کا احساس دلاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نئی شروعات اور تجدید تعلقات کی مضبوطی کا جشن مناتے ہوئے یہ دن ایک مضبوط، زیادہ متحد قوم کی تعمیر کی اہمیت اور تمام شہریوں کی شمولیت کو اجاگر کرتا ہے۔