Tuesday, 22 October 2024, 04:06:32 am
 
سینیٹ میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بحث
June 14, 2024

سینٹ میں مالیاتی بل پر بحث آج(جمعہ) بھی جاری رہی۔

بحث میں حصہ لیتے ہوئے ناصر عباس نے کہا ٹیکسٹائل کی صنعت سمیت دوسری صنعتوں کو در پیش مسائل کا ازالہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

مولانا عطا الرحمن نے کہا ملک کو درست سمت کی طرف لے جانے کیلئے عوام سیاسی رہنماوں کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

سرمد علی نے کہا حکومت کو اخبارات کے کاغذ پر دس فیصد جنرل سیلز ٹیکس ختم کرنا چاہیے جو کہ اخبارات کی بقاء کیلئے اہم ہے۔

سعدیہ عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیاں عوام، کاروبار ، زراعت اور نوجوانوں کے حق میں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا حکومتی اخراجات کم کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

سینیٹ کی کارروائی بیس جون شام پانچ بجے تک ملتوی کردی گئی۔