File Photo
شنگھائی تعاون تنظیم نے کہا ہے کہ افغانستان میں پرامن مذاکرات کے ذریعے حکومت کی قانونی حیثیت کی بحالی انتہائی اہم ہے ۔
ایک انٹرویو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ولادی میر NOROV نے کہا کہ رکن ممالک سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں تمام عوامی ، سیاسی ، نسلی اور مذہبی گروپوں کو شامل کرکے جامع اور پرامن مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں حکومتی اداروں کی قانونی حیثیت کو ذمہ دارانہ طریقے سے بحال کرنا انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے افغانستان کی تمام سیاسی قوتوں پرزوردیا کہ وہ حالات کو معمول پرلانے ، امن بحال کرنے ، معاشی ، ترقی انسداد دہشت گردی ار منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کریں۔