Friday, 18 October 2024, 08:31:07 am
 
انڈر ١٩ خواتین ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے لاہور میں شروع ہورہا ہے
October 14, 2024

پانچ ٹیموں پر مشتمل انیس سال سے کم عمر خواتین کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ دو ہزار چوبیس آج سے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گرائونڈ لاہور میں شروع ہورہا ہے۔ٹورنامنٹ میں Challengers Conquers Invincibles Stars اور Strikers شامل ہیں۔ہر ٹیم کو آٹھ میچز کھیلنے ہوںگے اور دو ٹاپ ٹیمیں اگلے ماہ کی تین تاریخ کو کھیلے جانے والے فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ایونٹ کے تمام اکیس میچز لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔