Sunday, 22 December 2024, 06:55:13 am
 
سیکورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں چھ خوارج کو ہلاک کر دیا
November 20, 2024

سیکورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں چھ خوارج کو ہلاک کر دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج نے مالی خیل کے علاقے میں مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی ۔چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کو سکیورٹی فورسزنے موثر طریقے سے ناکام بنا دیا، جس کے بعد خوارج ایک بارود سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سے ٹکرادی ۔

خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ملحقہ عمارت کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں وطن کے بارہ بہادر بیٹوں کی شہادت ہوئی جن میں سیکیورٹی فورسز کے دس سپاہی اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دو سپاہی شامل تھے

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے اور اس گھنائونے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔