Thursday, 26 December 2024, 05:09:39 pm
 
جی سیون رہنمائوں کا شام میں پرامن انتقال اقتدار پر زور
December 14, 2024

گروپ سات کے رہنماؤں نے بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں پرامن انتقال اقتدار پر زوردیا ہے۔

اٹلی کی زیر صدارت ایک آن لائن اجلاس کے بعد گروپ سات نے اس امید کا اظہار کیا کہ بشارالاسد حکومت کے خاتمے سے ایک جامع سیاسی عمل کے ذریعے پرامن انتقال اقتدار کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے شام کی خودمختاری کے احترام پر زور دیا اور اسرائیل اور شام کے درمیان گولان کی پہاڑیوں کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ کی مبصر فورس کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔