Friday, 27 December 2024, 02:15:36 am
 
قائداعظم بین الصوبائی گیمز کا اسلام آباد میں آغاز
December 14, 2024

قائداعظم بین الصوبائی گیمز آج(ہفتہ) سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئے۔

اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم نے رسمی مشعل روشن کر کے ایونٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔

ایونٹ کا اہتمام پاکستان سپورٹس بورڈ  کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کھیلوں کے مقابلوں میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے خواتین اور مرد خواتین ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔

ان گیمز میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، فٹ بال، ہاکی، جوڈو، کبڈی، کراٹے، سکواش، تیراکی، تائیکوانڈو، ٹیبل ٹینس، والی بال، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ سمیت  دیگر مقابلے شامل ہیں۔