Saturday, 27 July 2024, 04:44:34 am
ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
May 15, 2024

File Photo

بلوچستان میں ضلع ژوب کے علاقے SAMBAZA میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر بابر خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ میجر بابر خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اور پوری قوم کو ہمارے بہادر فوجیوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے مثالی جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں اور افسروں نے ملک کی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔