پاکستان نے دفاعی شعبے میں کارہائے نمایاں انجام دیتے ہوئے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گائیڈڈ راکٹ فتح ٹو 400 کلو میٹر تک مار سکتا ہے، فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے۔
فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو مات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے