Saturday, 27 July 2024, 08:20:13 am
صدر کی سرسبز پاکستان منصوبے کے اہداف کے حصول کیلئے صوبوں کو تعاون کی یقین دہانی
May 15, 2024

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کے روشن مستقبل کے بارے میں سرسبز پاکستان منصوبے کے اہداف کے حصول کیلئے تمام صوبوں کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

راولپنڈی میں لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے قومی اور معاشی ترقی کیلئے سرسبز پاکستان منصوبے کی ٹیم کی جانب سے سخت محنت کی حوصلہ افزائی کی۔صدر کو سرسبز پاکستان منصوبے کے تحت جدید خطوط پر پانی کے بہتر انتظام، زراعت، نہروں کی صفائی اور زرعی شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔آصف علی زرداری کو زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی سہولت کیلئے زرعی مالز کے قیام اور جدید فارمز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔