آج ملتان میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر دو سو انسٹھ رنز بنائے۔
پاکستانی بلے باز کامران غلام نے اپنے کیریئر کے پہلے ہی میچ میں سنچری بنائی۔ انہوںنے 118 رنز بنائے ۔
اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔