Saturday, 21 December 2024, 04:37:52 pm
 
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی قیادت اسلام آباد پہنچ گئی
October 15, 2024

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی قیادت اسلام آبادمیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کل اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اسلام آباد پہنچنے والی غیرملکی شخصیات میں کرغزستان کے وزیراعظم اکیل بیک جاپاروف بیلاروس کے وزیراعظم رومان گلوف چینکو تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ قازقستان کے وزیراعظم OLZHAS BEKTENOV ترکمانستا ن کے وزراء کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین راشد میریدوف بھارتی وزیرخارجہ سبرا منیم جے شنکر اور منگولیا کے وزیراعظم شامل ہیں