Saturday, 21 December 2024, 04:50:51 pm
 
ترکمانستان کی پاکستان کو ایس سی او کے کامیاب اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد
October 15, 2024

ترکمانستان کی وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیرخارجہ راشد میریدوف نے اسلام آباد میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے ملاقات میں مہمان خصوصی کے طورپر ترکمانستان کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترکمانستان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پرزوردیا۔

 راشد میریدوف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی۔