Friday, 03 January 2025, 05:55:08 am
 
عوام کے ریلیف کیلئے احساس راشن سبسڈی کارڈز پروگرام شروع کیا جا رہا ہے،ثانیہ
November 15, 2021

غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاکھوں افراد کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے احساس راشن سبسڈی کارڈز پروگرام شروع کیا جارہاہے۔ پیر کے روز پشاور میں احساس راشن سبسڈی کارڈز پروگرام کے بارے میں اعلی سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وزیراعظم کے خوراک اعانت دینے کے تاریخی اقدام کے تحت آٹے، گھی اور دالوں پر خصوصی سبسڈی فراہم کی جائیگی۔معاون خصوصی نے کہا کہ پچاس ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد جبکہ اکیس ہزار روپے سے کم ماہانہ آمدنی والے سرکاری ملازمین اس پروگرام سے مستفید ہونے کے اہل ہونگے۔