حکومت نے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔
فنانس ڈویژن کی پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 260 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی گئی تبدیلیاں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کی عکاسی کرتی ہیں۔