Wednesday, 05 February 2025, 09:08:12 am
 
مراکش کشتی حادثہ، پاکستانی سفارت خانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، ترجمان دفتر خارجہ
January 16, 2025

مراکش کی بندرگاہ دخلہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ رباط میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق کشتی میں 80 مسافر سوار تھے۔

ترجمان کے مطابق رباط میں ہمارا سفارت خانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستانیوں سمیت کئی زندہ بچ جانے والے دخلہ کے قریب ایک کیمپ میں ہیں۔

پاکستانی شہریوں کی سہولت اور ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے سفارت خانے کی ایک ٹیم کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو  بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

نائب وزیر اعظم  اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے متعلقہ اداروں کو متاثرہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔